رائے پور،24؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ایک بار پھر بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ سی ایم بگھیل نے بی جے پی پر یوپی میں مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ اتراکھنڈ میں کانگریس کی حالت مضبوط ہے۔
بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے سی ایم بگھیل نے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرتی ہے۔ اس نے اتر پردیش میں ایسا کیا اور اب بھی کر رہی ہے۔ سی ایم بگھیل نے عوام سے سوال کیا کہ بی جے پی نے مذہب کا استعمال کرکے اقتدار حاصل کیا لیکن لوگوں کو بی جے پی کو ووٹ دے کر کیا ملا؟